: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
فرانس کی فضائی میزبانوں کا ایران میں حجاب پہننے سے انکار
فرانس،4اپریل(ایجنسی) فرانس میں ہوابازی کی خدمات کی قومی انجمن کا کہنا ہے کہ فرانس کی فضائی کمپنی "ایئر فرانس" کی خواتین اہل کاروں اور فضائی میزبانوں نے ایران جانے والی پروازوں اور تہران ایئرپورٹ پر قیام کے دوران حجاب (سر پر اسکارف) پہننے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ طے پانے کے بعد ایک اہم پیش رفت میں، 8 برس کے وقفے کے بعد 17 اپریل سے پیرس اور تہران کے درمیان فضائی پروازیں چلانے کا اعلان کیا
گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق "ایئر فرانس" کمپنی نے اپنی خواتین فضائی میزبانوں کے لیے یہ ہدایت جاری کی تھی کہ وہ ایران کے لیے عنقریب دوبارہ شروع ہونے والی پروازوں کے دوران سر پر اسکارف لگائیں اور اسکرٹ کے بجائے ٹراؤزر پہنیں۔ ہوابازی کی قومی انجمن کے ایک ذمہ دار کا کہنا ہے کہ خواتین فضائی میزبانوں کی ایک بڑی تعداد نے انجمن سے رابطہ کر کے حجاب پہننے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل "ایئر فرانس" نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔